محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت کا گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ کیس: زرتاج گل دونوں مقدمات سے بری
چھٹیوں کی تاریخ اور یوم تکبیر
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز 28 مئی سے ہوگا اور یوم تکبیر 28 مئی کو بھی تعطیل ہو گی۔
New School Timings =
7:30 am to 11:30 am.
School Holidays Start from The 28th of May (28th will be a Holiday).— Rana Sikandar Hayat (@RanaSikandarH) May 20, 2025
سکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی
دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا، سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔