جمشید دستی نے ایف اے 2020، بی اے 2017 میں کیا، وکیل جمشید دستی کا الیکشن کمیشن کے سامنے بیان

اسلام آباد میں جمشید دستی کا نااہلی کیس

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نااہلی کیس میں جمشید دستی کے وکیل نے الیکشن کمیشن کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ جمشید دستی نے ایف اے 2020 میں کیا۔ ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جمشید دستی نے بی اے کب کیا؟ وکیل جمشید دستی نے کہاکہ جمشید دستی نے بی اے 2017 میں کیا۔ ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ نے پہلے بی اے کیا پھر ایف اے کیا؟

یہ بھی پڑھیں: ماڑی پور سے گرفتار مبینہ بھارتی جاسوس سے کیا کچھ برآمد ہوا ۔۔؟ جان کر آپ حیران جائیں

سماعت کی تفصیلات

نجی ٹی وی چینل جیونیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ممبر کے پی نے استفسار کیا کہ کیا جمشید دستی کی ایسی پراپرٹی ہے جس سے الیکشن کمیشن کو آگاہ نہیں کیا گیا؟ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جی ایسی پراپرٹی ہے جو کاغذات نامزدگی پر درج نہیں، جمشید دستی نے کاغذات نامزدگی پر تعلیم ایف اے لکھی، وہ میٹرک بھی نہیں۔ ممبر بلوچستان نے کہاکہ اگر کوئی شخص ان پڑھ ہو تو کیا ہوگا؟ ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے جھوٹ بولا؟ وکیل درخواستگزار نے کہاکہ جی انہوں نے جھوٹ بولا، ایف اے سے متعلق بیان حلفی بھی دیا، وکیل جمشید دستی نے کہاکہ درخواستگزار جنرل الیکشن میں امیدوار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی

تعلیمی دستاویزات کا معاملہ

ممبر کے پی نے کہاکہ کوئی ایسی دستاویزات ہیں جس میں لکھا ہو جمشید دستی کی تعلیمی دستاویزات جعلی ہیں؟ وکیل جمشید دستی نے کہا کہ جمشید دستی نے ایف اے 2020 میں کیا۔ ممبر سندھ نے استفسار کیا کہ جمشید دستی نے بی اے کب کیا؟ وکیل جمشید دستی نے کہاکہ جمشید دستی نے بی اے 2017 میں کیا۔ ممبر کے پی کے نے کہاکہ کیا آپ نے پہلے بی اے کیا پھر ایف اے کیا؟

مائیگریشن سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی

ممبر بلوچستان نے کہاکہ آپ نے 2017 میں بی اے کیا مگر ایف اے کی سند تب کونسی لگائی؟ جمشید دستی نے کہاکہ میں نے میٹرک اور ایف اے کراچی بورڈ سے کیا۔ وکیل درخواستگزار نے کہا کہ میٹرک کی سند ان کی ڈی جی خان کی ہے، جعلی ہے، بورڈ نے بھی لکھا ہے، ان کی ایف اے کی سندھ پر رجسٹریشن نمبر نہیں، نہ ہی مائیگریشن سرٹیفکیٹ ہے۔ ممبر سندھ نے کہاکہ الیکشن کمیشن کراچی بورڈ سے میٹرک اور ایف اے کی تصدیق کرائے گا۔ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کیس سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...