نور مقدم قتل کیس؛سپریم کورٹ نے مجرم ظاہر جعفرکی اپیل پر فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر کی اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کے کاشتکاروں کیلئے خوشخبری،کھاد کے بعد گندم کے تصدیق شدہ بیج کے نرخ بھی نیچے آگئے.
سزا کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو جیوز کے مطابق، سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ نے مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے مجرم ظاہر ذاکر جعفر کی سزائے موت برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کردی۔ مجرم ظاہر جعفر کے مالی اور چوکیدار کی سزائیں کم کردی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اودھم پور پر پاکستانی حملے کی تصدیق لیکن یہ تباہی اسی کا نتیجہ ہے؟ حامد میر نے ویڈیو شیئر کردی
چوکیدار اور مالی کی سزائیں
سپریم کورٹ نے کہا کہ چوکیدار اور مالی جتنی سزا گزار چکے اتنی ہی رہیں گی۔
مجرم ظاہر جعفر کی سزائیں
مجرم ظاہر جعفر کی دفعہ 302 میں سزائے موت برقرار رکھی گئی ہے جبکہ دفعہ 376 میں سزائے موت کو عمر قید میں بدل دیا گیا۔ مجرم ظاہر جعفر کی اغوا کے الزام میں سزا کالعدم قرار دے دی گئی۔