بلوچستان: میڈیکل سٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپورٹ میں 5 ارب کی بے ضابطگیاں

تحقیقی جائزہ
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ صحت بلوچستان کے میڈیکل سٹور ڈپو کی 5 سالہ آڈٹ رپوٹ میں 5 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت کے قرضوں میں ریکارڈ اضافہ، سٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی
آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آڈٹ رپورٹ 2017-2022کے دورانیہ پر مشتمل ہے جس کے مطابق بلوچستان میں ایک ارب 77کروڑ کی ادویات تقسیم ہی نہیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ہسپتال سے گھر منتقل، تمام سرکاری مصروفیات منسوخ
مالی بے قاعدگیاں
31کروڑ سے زائد کے گورنمنٹ ٹیکسز وصول ہی نہیں کئے گئے جبکہ 19 کروڑ روپے کا ریکارڈ آڈٹ ٹیم کو مہیا ہی نہیں کیا گیا۔
ادائیگیاں بغیر ریکارڈ
رپورٹ کے مطابق ٹینڈر اور ریکارڈ مرتب کئے بغیر 25کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔