کسی حکومتی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ ہوا، نہ کوئی مذاکرات، نہ پیشکش ہوئی: سینیٹر عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی کا عمران خان سے مذاکرات کی خبروں کی تردید
اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیل سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی: بیرسٹر گوہر علی
رابطے اور پیشکش کا انکار
سینیٹر عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی حکومتی شخصیت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے رابطہ نہیں ہوا، نہ کوئی مذاکرات ہوئے نہ کوئی پیشکش ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں آئے روز ہوتی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان کے رابطے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا شہید ورکرز کے اہلخانہ کیلئے ایک ایک کروڑروپے امداد کااعلان
ملاقات کے امکانات ختم
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جس جگہ پر ہیں اب مذاکرات یا پیشکش کے مرحلے گزر چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے سیز فائر کا کہا جاتا ہے، حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 8 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئیں
سیاسی پیشرفت کی معلومات
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں خبر سامنے آئی تھی کہ عمران خان نے شہباز شریف کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرلی۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک اہم سیاسی پیشرفت میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی حالیہ پیشکش کے بعد حکومت کے ساتھ بات چیت پر آمادگی ظاہر کی۔
تحریک انصاف کی جانب سے کوئی رعایت نہیں
تاہم پیر کو پھر خبر سامنے آئی کہ سیاسی حلقوں میں گردش کرتی افواہوں کے باوجود تحریک انصاف کو اب تک کسی رعایت یا ڈیل کی پیشکش نہیں کی گئی۔