فیلڈ مارشل کا خطاب کب دیا جاتا ہے، کیا اس سے اوپر بھی کوئی عہدہ ہوتا ہے؟

آرمی چیف کی ترقی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے۔ وہ پاکستان کی تاریخ میں یہ عہدہ پانے والے دوسرے جنرل ہیں۔ ان سے پہلے جنرل ایوب خان نے خود کو یہ اعزاز دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی: کیا اسرائیل کو سعودی عرب اور اسلامی دنیا کے لیے قابل قبول ریاست بنانے کا منصوبہ دوبارہ زیر غور آئے گا؟
فیلڈ مارشل کا رینک
فیلڈ مارشل (Field Marshal) فوجی رینک کا سب سے بلند ترین اعزاز ہے، جو صرف غیر معمولی فوجی خدمات پر دیا جاتا ہے۔ یہ رینک عام طور پر امن کے زمانے میں فعال کمانڈ کے لیے نہیں ہوتا بلکہ ایک اعزازی یا علامتی درجہ ہوتا ہے، جو کسی جنرل کی جنگی کامیابیوں، غیرمعمولی قیادت، یا طویل خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔ اکثر یہ عہدہ ریٹائرمنٹ کے بعد یا کریئر کے اختتامی مرحلے میں دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید مہنگا ہو گیا
فائیو سٹار رینک
یہ رینک فائیو سٹار رینک کے طور پر بھی جانا جاتا ہے اور اس سے اوپر کوئی اور فوجی رینک نہیں ہوتا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف ایک جنرل ہوتا ہے جو کہ فور سٹار عہدہ ہوتا ہے لیکن فیلڈ مارشل فائیو سٹار عہدہ ہے۔ فیلڈ مارشل کا رینک دینا غیر معمولی ہے اور زیادہ تر یہ اعزاز ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کسی بڑی جنگی فتح یا قومی خدمات میں نمایاں کردار ادا کیا ہو۔
تاریخی پس منظر
برصغیر (یعنی ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش) کی تاریخ میں اس سے پہلے صرف دو شخصیات کو فیلڈ مارشل کا رینک دیا گیا تھا۔ پاکستان سے ایوب خان نے خود کو 1959 میں فیلڈ مارشل کا خطاب دیا تھا جب کہ بھارت میں 1971 کی جنگ میں بھارتی فوج کی قیادت کرنے والے جنرل سیم مانک شاہ کو 1973 میں یہ عہدہ دیا گیا تھا۔ بنگلہ دیش سے ابھی تک کسی جرنیل کو فیلڈ مارشل کا عہدہ نہیں دیا گیا۔