غزہ میں اسرائیلی بمباری: خواتین اور بچوں سمیت 44 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی شدت
غزہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں شدت آ گئی ہے جہاں رات گئے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں کم از کم 44 افراد شہید ہو گئے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہری کالعدم تنظیموں کو قربانی کی کھالیں نہ دیں: محکمہ داخلہ پنجاب
فضائی حملوں کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بَصّل نے بتایا کہ رات 1 بجے سے اب تک 44 افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کی گئی ہیں جبکہ درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو برس میں کورئیرپارسل کمپنیوں کے ذریعے منشیات سمگلنگ، 344 کیسز رجسٹر
اہم مقامات پر حملے
انہوں نے بتایا کہ غزہ شہر میں ایک سکول پر حملے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے جو کہ نقل مکانی کرنے والے افراد کا عارضی ٹھکانہ تھا۔ مرکزی علاقے دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 12 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسی طرح نصیرات کیمپ کے قریب ایک پٹرول پمپ پر حملے میں 15 افراد شہید ہوئے جبکہ جبالیا پناہ گزین کیمپ میں ایک اور گھر پر حملے میں 9 افراد کی جان چلی گئی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے ان حملوں پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
انسانی بحران کی شدت
غزہ میں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، جہاں ہزاروں افراد بے گھر، زخمی اور خوف میں مبتلا ہیں۔