ملک ریاض کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو تاریخی اعزاز پر مبارکباد

مبارکباد کا پیغام
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو اس تاریخی منصب پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر
قومی اعزاز کا حصول
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم اعزاز نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ ملک ریاض نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تقرری قومی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو، قوم کو ایک نئی سمت، ایک نیا ولولہ اور ایک پُرامن مستقبل دینے کا یہی وقت ہے۔
چیلنج کا سامنا
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر اس چیلنج سے سرخرو ہوں گے۔
Heartiest Congratulations to Field Marshal General Syed Asim Munir on this historic honour. May this elevation usher in a new era of unity, security, and prosperity for our nation. This is the time for a fresh beginning. May he rise to the challenge.
Pakistan Zindabad 🇵🇰 pic.twitter.com/EBpLikloaN— Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) May 20, 2025