ہوستیل میں سینئر طلباء نے فول بنانے کی کوشش کی، حس مزاح سے خالی سوالات پر کاؤنٹر کرتے ہوئے آئینہ دکھایا توانہوں نے بھاگ جانے میں ہی عافیت جانی۔

مصنف:
رانا امیر احمد خاں
یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل، ویرات کوہلی کو گیند لگنے پر انوشکا شرما پریشان
قسط: 41
یہ بھی پڑھیں: صنم جاوید اپنے شوہر سمیت گرفتار
ہاسٹل کی شروعات
ہوسٹل میں سینئر طلباء (بارہویں کلاس) کی طرف سے ہم فرسٹ ائیر کے طلباء کو فول بنانے کی کوششیں کی گئیں، جس میں وہ ناکام رہے کیونکہ ہم نے اْن کے حس مزاح سے خالی سوالات پر اْن کو کاؤنٹر کرتے ہوئے اْنہیں آئینہ دکھایا تو اْنہوں نے کھسیانے ہو کر بھاگ جانے میں ہی عافیت جانی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے سابق نائب وزیر اعلیٰ پنجاب کو توہین مذہب پر بیت الخلا صاف کرنے کی سزا
ہاسٹل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب
ہاسٹل میں قیام کے ایک ماہ بعد کواڈرینگل ہوسٹل (آج اقبال ہاسٹل) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے عہدیداران صدر، سیکرٹری، ایک ایک نمائندہ گیارہویں جماعت، بارہویں جماعت کا انتخاب عمل میں آیا۔ جس میں ہم 150 ہاسٹل مکینوں نے ووٹ ڈالے۔
یہ بھی پڑھیں: مبینہ پاکستانی ایجنٹ کو حساس معلومات فراہم کرنے کے الزام میں بھارتی شہری گرفتار
کھانے کا عمدہ انتظام
ہاسٹل کے وسیع ڈائننگ ہال میں ناشتہ، لنچ اور ڈنر کے اوقات میں اکثر احباب سے ملاقات رہتی تھی۔ ہاسٹل میں کھانے کا بہت عمدہ انتظام تھا اور کوالٹی کا کھانا ملتا تھا۔ ہفتے میں 2 مرتبہ مٹن پلاؤ، ایک دفعہ چکن پلاؤ، رات کے ٹائم سبزی گوشت اور کبھی کبھار دال بھی کھانے کو ملتی تھی۔ ناشتے میں انڈہ ٹوسٹ، فرنچ ٹوسٹ، مکھن جیم، کارن فلیکس مع دودھ شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان سے متعلق قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا بیان سامنے آگیا
ریڈنگ روم میں وقت گزاری
ہاسٹل کے ریڈنگ روم میں اخبار بینی اور مختلف جرائد کو دیکھنے میں میرا کافی وقت گزرتا تھا۔ میرے مطالعہ میں اْردو اور انگریزی اخبارات کے علاوہ ٹائم میگزین، نیوز ویک، السٹر یڈڈ ویکلی آف انڈیا، قندیل اور دیگر جرائد شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، محمدیوسف نے 43 سالہ شعیب ملک کے کھیلنے پر سوال اٹھادیا
نصابی سرگرمیاں
گورنمنٹ کالج لاہور برصغیر بلکہ ایشیاء کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں سے ایک ہے۔ گورنمنٹ کالج کی راوین روایات عظیم ہیں جو کسی اور کالج میں ڈھونڈے سے بھی نہیں ملیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، سوشل میڈیا پر بحث کے بعد امریکی صدر کا تازہ بیان آگیا
ایمبولینس کلب کی پکنک
فرسٹ ائیر سٹوڈنٹ کی حیثیت سے میں جلد ہی کالج کی مختلف کلبوں جیسے ایمبولینس کلب، سول ڈیفنس کلب، رائفل کلب وغیرہ کا ممبر بن گیا۔ ایمبولینس کلب کی طرف سے ہرن مینار شیخوپورہ میں ایک پکنک کا اہتمام کیا گیا، جہاں میں واحد جونیئر ممبر تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ کرنے کے مقدمے میں نامزد خاتون کا مؤقف آگیا
قائد اعظم کی برسی
11 ستمبر 1958ء کو قائد اعظم کی برسی کے ضمن میں سینٹ ہال پنجاب یونیورسٹی میں ایک تقریب میں، میں نے اپنے دوست جاوید مشرف کے ساتھ شرکت کی۔ تقریب کے دوران مقررین کے ردعمل نے مجھے تحریک پاکستان میں مؤثر کردار ادا کرنے والے افراد کے جوش و جذبہ کو دیکھنے کا موقع دیا۔
نوٹ:
یہ کتاب “بک ہوم” نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔