امن کے لیے ریسرچ ناگزیر، یونیورسٹیاں دو قومی نظریہ کی پاسبان ہیں: ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے سیمینار کا اعلامیہ جاری، پاک فوج کو خراج تحسین

سیمینار کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ہائیر ایجوکیشن ایڈووکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ’’استحکام پاکستان اور ہائر ایجوکیشن‘‘ کے عنوان پر منظم ہونے والے سیمینار کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اس اعلامیہ میں پاک فوج کی تعریف کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے پیچھے کھڑی ہے۔ ہم ہائر ایجوکیشن سیکٹر میں ایسے کسی بھی اقدام میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جو ملک کو مضبوط بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: گرفتار پارٹی رہنماؤں سے متعلق پتہ ہی نہیں لگ رہا ، فیصل چوہدری

مہمان خصوصی

سیمینار کے مہمان خصوصی سہیل وڑائچ تھے، جبکہ صدارت وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد علی شاہ نے کی۔ دیگر مہمانوں میں مجیب الرحمان شامی، صوبائی وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات، پروفیسر نعیم مسعود، ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر کامران، ڈاکٹر رؤف اعظم، ڈاکٹر عاکف چوہدری، ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، ڈاکٹر میاں یاسین، ڈاکٹر فلیحہ کاظمی، پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری، پروفیسر ڈاکٹر شاہد فاروق، ڈاکٹر وقاص اے خان، ڈاکٹر انجم طاہرہ، ڈاکٹر تنویر قاسم، اور ڈاکٹر عبدالغفار شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کا 13 روز بعد بارڈر پر پریڈ بحال کرنے کا فیصلہ

میڈیا کا کردار

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ جنگ اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جدید میڈیا کا بڑا اہم کردار رہا ہے۔ لہٰذا سوشل سائنسز کے کردار کی نفی نہیں کی جاسکتی۔ یہ دور ففتھ جنریشن وار فیئر اور الیکٹرانک وار فیئر کا ہے، جس میں سیٹلائٹ گائیڈڈ میزائل استعمال ہوئے ہیں، جو کہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ہماری کامیابی کی بڑی وجہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں کو پھر پرَ لگ گئے، فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ

ٹیکنالوجی کی اہمیت

آج ہم چائنا اور یورپ کی ٹیکنالوجی کی بات کرتے ہیں، جبکہ یہ واضح ہے کہ پاکستانی انجینئرز اور سائنسدانوں نے ان ٹیکنالوجیز کو اپنی ضروریات کے مطابق ڈھالا ہے۔ موجودہ صورتحال میں علم کی اہمیت اور افادیت سے انکار ممکن نہیں۔ آج اگر ٹیکنالوجی کی بات کریں تو ڈرائیورلیس اور اڑتی ہوئی کاریں ہمارے مستقبل کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہمارا مشن ہے،عمر ایوب

تعلیمی اصلاحات

حکومت نے یونیورسٹیوں کو اصل خود مختاری دینے، ہائیر ایجوکیشن اور یونیورسٹیوں کے فنڈز کو دو گنا کرنے، اور تعلیمی اصلاحات کے ذریعے سکول ایجوکیشن کی دنیا تبدیل کرنے کے اقدامات کیے ہیں۔ پنجاب حکومت کے اقدامات، جن میں طلباء کو مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنا اور ہونہار سکالرشپس کے ذریعے مالی معاونت شامل ہیں، قابل تعریف ہیں۔

امن اور استحکام

امن کے لئے بھی ریسرچ کی ضرورت ہوتی ہے اور اصل استحکام امن میں ہے۔ ہماری یونیورسٹیاں پاکستان کی ریسرچ بٹالین کے طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہیں۔ آج کا دور سائنس و ٹیکنالوجی کو اپنانے کا ہے، اور پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کے سائنسدانوں کو بھی مبارک باد دی جا سکتی ہے، جنہوں نے ماضی میں پاک بھارت جنگ میں اپنی قابلیت کا مظاہرہ کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...