مصر کے صدر نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی

مصر کے صدر کا دورۂ پاکستان
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے 10 کروڑ کا فنڈ مختص کریں گے: وزیر تعلیم پنجاب
دعوت کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے مصری صدر کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی، جسے عبدالفتاح السیسی نے قبول کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی امریکہ کی ایران کو سویلین جوہری پروگرام کی تعمیر کیلئے 30 بلین ڈالر دینے کی خبروں کی سختی سے تردید
ٹیلیفونک گفتگو
اسلام آباد سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس دوران وزیرِ اعظم نے جنوبی ایشیاء کے حالیہ بحران میں فعال سفارت کاری پر صدر السیسی سے اظہارِ تشکر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کرم: فائرنگ سے مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتیں 130 ہوگئیں
پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت
’’جنگ ‘‘ کے مطابق وزیرِ اعظم نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع پر پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان علاقائی امن کے مفاد میں بھارت سے جنگ بندی مفاہمت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مصری صدر کی توجہ سندھ طاس معاہدے کی اہمیت کی طرف بھی مبذول کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیرہ بگٹی: سوئی میں پولیس گاڑی پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شہید
غزہ کی صورتِ حال
اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص غزہ کی تشویش ناک صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔ وزیرِاعظم نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں درکار انسانی امداد کی مسلسل اور بروقت فراہمی یقینی بنائے، اور امید ہے آئندہ ماہ 2 ریاستی حل پر اقوامِ متحدہ کی کانفرنس کے بامعنی نتائج ہوں گے۔ وزیرِ اعظم نے پاک، مصر تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی ضرورت کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں کا موقف
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصری صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی مفاہمت کا خیر مقدم کیا اور جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔