بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونیوالے معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کیلئے امدادی پیکج جاری

فوری امدادی پیکج کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید اور زخمی ہونے والے معصوم بچوں اور بے گناہ شہریوں کیلئے فوری امدادی پیکج جاری کر دیا گیا ہے۔ شہداء اور زخمی شہریوں کیلئے اس پیکج کی منظوری وزیراعظم نے دی جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر اس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محنت کش ہمارے ہیرو، خراج تحسین پیش کرتے ہیں: سی ای او لیسکو کا یوم مئی پر تقریب سے خطاب

ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت

محکمہ داخلہ پنجاب نے امدادی رقم کی تقسیم کے لیے پنجاب کے 14 اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کے نام ضوابط جاری کر دیئے ہیں۔ پنجاب کے 14 متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو 343 ملین روپے جاری کیے گئے جنہیں شفاف انداز میں متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔ یہ فنڈز ڈپٹی کمشنرز کے آسان اسائنمنٹ اکاؤنٹس میں منتقل کیے گئے ہیں تاکہ فوری اور موثر امداد ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ممی راک بیبی شاک: حاملہ خاتون کے دھواں دھار رقص کی ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا

فنڈز کی تقسیم کی کیٹیگریز

فنڈز کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شہداء کے لواحقین کو 1 کروڑ روپے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ تقسیم سے قبل ہر مستحق کی اہلیت کی مکمل جانچ پڑتال کی جائے گی اور یہ یقینی بنایا جائے گا کہ امدادی رقم صرف جائز حقداروں اور شہداء کے قانونی وارثین کو ہی فراہم کی جائے۔ کسی تیسرے فریق کو ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف واشنگٹن پہنچ گئے، اہم امریکی شخصیات سے ملاقاتوں کا امکان

محکمہ داخلہ کی ہدایات

محکمہ داخلہ نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہداء اور زخمیوں کی تفصیلات، چیک کی تقسیم کے ثبوت اور تمام ریکارڈ مکمل طور پر محفوظ رکھا جائے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ سوگوار خاندانوں اور متاثرین کی ذاتی معلومات کو مکمل رازداری کے ساتھ محفوظ بنایا جائے۔ فنڈز کی تقسیم محکمہ داخلہ کی فراہم کردہ حتمی فہرست کے مطابق ہوگی اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امدادی رقوم کی تقسیم کی تفصیلی رپورٹ محکمہ داخلہ کو ارسال کریں۔

قوم کا اتحاد

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بزدل دشمن کے اس انسانیت سوز حملے کے خلاف قوم متحد ہے اور متاثرین کو فوری طور پر امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پنجاب کے 14 متاثرہ اضلاع میں قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، اٹک، مری، بہاولپور، بہاولنگر، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سیالکوٹ، خانیوال، اوکاڑہ اور راولپنڈی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...