پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ، مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی
پاکستان میں پولیو کے نئے کیسز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں پولیو کے دو نئے کیسزسامنے آگئے، پولیو سے متاثر ہونے والے دونوں بچوں کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے، قومی ادارہ صحت نے بھی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پونڈ کیس کی سماعت 5 جون مقرر
پہلا کیس: لکی مروت
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کا ایک بچہ پولیو سے متاثر ہوا۔ حکام کے مطابق لکی مروت کی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو علامات ظاہر ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: خواہش کے مطابق اندازفکر اور زندگی بسر کرنے کی عادت ممکن ہے لیکن آسان بھی نہیں، کوئی توقع نہیں کر سکتا کہ اس کا بدن راتوں رات نئی عادت اپنا لے گا
دوسرا کیس: بنوں
بنوں کے ساڑھے 3 سال کے بچے میں یکم مئی کو پولیو علامات ظاہر ہوئیں۔ قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری نے نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ سے سستی گھڑی خریدنے کی غلط خبر دینے پر نجی ٹی وی نے مریم نواز سے معذرت کرلی
مجموعی صورتحال
رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 تک پہنچ گئی ہے۔ 2025 میں اب تک خیبر پختونخوا سے 5 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، جبکہ رواں سال سندھ میں 4 اور پنجاب سے پولیو کا ایک کیس سامنے آچکا ہے۔
انسداد پولیو مہم
سال کی تیسری ملک گیر انسداد پولیو مہم 26 مئ کو شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ملک کے 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ جنوبی خیبرپختونخوا کے زیادہ خطرے والے علاقوں تک رسائی ممکن بنائی جائے گی۔








