صدر، وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت

دہشتگردی کا واقعہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بچوں کی بس پر دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
معصوم جانوں کا نقصان
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق صدر مملکت اور وزیراعظم نے دہشتگرد حملے میں معصوم بچوں اور ان کے اساتذہ کی شہادت پر رنج و ملال کا اظہار کیا ہے، صدر زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے بچوں کے والدین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کا خدشہ
وزیراعظم کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف نے ذمے داران کے فوری تعین اور انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے واقعے میں زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیر داخلہ کا ردعمل
ادھر وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے، وزیر داخلہ نے 3 بچوں سمیت 5 افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔