نواز شریف کو مزید شرمندہ نہ کیا جائے، اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں، پہلے عمران خان، اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں: فیصل واوڈا

پاکستان کی سیاسی صورتحال
اسلام آباد (آئی این پی ) سینیٹرفیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں 2 ہی لیڈرز ہیں، پہلے عمران خان تھے اور اب بلاول بھٹو نظر آتے ہیں۔ نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کا اجلاس ساڑھے 12بجے تک ملتوی
عمران خان سے ملاقات کی وضاحت
عمران خان سے جیل میں اہم ملاقات کی خبر کا کوئی سرپیر نہیں۔ میری خواہش تھی کہ ملاقات ہوتی لیکن ملاقات نہیں ہوئی۔ شہباز شریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا سنہری موقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی مریم نواز ڈپلومیسی فورم 2025کے تحت بین الاقوامی کانفرنس میں مرکز نگاہ بن گئیں
میڈیا کے کردار کی تعریف
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستانی میڈیا نے پورے ملک کو متحد رکھا۔ پاکستان کے میڈیا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت
نواز شریف اور دیگر سیاستدانوں پر تنقید
عظمی بخاری کی جانب سے نواز شریف کو بھارت کے خلاف حالیہ ملٹری آپریشن کا کریڈٹ دیے جانے پر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ جاہل ہیں، ان میں سیاسی شعور نہیں ہے۔ نواز شریف جس عمر میں پہنچ چکے ہیں انہیں مزید شرمندہ نہ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی
شہباز شریف کی قیادت
پورا پاکستان ایک ساتھ کھڑا ہوا ہے، شہبازشریف کے پاس مذاکرات شروع کرنے کا سنہری موقع ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کو لیڈرشپ کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔
یہ بھی پڑھیں: 50 فیصد پر پہلے ہی کنٹرول، اب پورے غزہ پر قبضہ، اسرائیل کا نیا جنگی منصوبہ سامنے آگیا
پنجاب حکومت کا ذکر
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ٹک ٹاک حکومت ہے، کوئی بیان نہیں آیا۔ پی ٹی آئی کے اندر بھی غیرسنجیدہ لوگ ہیں جو نہیں چاہتے کہ عمران خان باہر آئیں۔
جنگ کے دوران سیاسی اتحاد
پاک بھارت جنگ کے دوران تمام سیاستدانوں نے بھی اچھا کام کیا۔ نواز شریف نے جنگ کے دوران خاموشی اختیار کئے رکھی، جبکہ مریم نواز نے اپنے والد کو آپریشن اور جہاز کا کریڈٹ دے دیا۔