درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو بارے الرٹ جاری، گرمی کی شدید لہر کتنے دن جاری رہے گی؟ جانیے

شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
اسلام آباد (آئی این پی) محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے 4 روز شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 24 مئی کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نادیہ خان نے اپنا مہنگا شوق بتا کر مشکل میں ڈال دیا
درجہ حرارت میں اضافہ
اس دوران وسطی، بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ، روہڑی، سبی 46، پشاور 43، لاہور، ملتان، فیصل آباد، مظفر آباد 41، اسلام آباد 39، کوئٹہ 36، کراچی 35 اور گلگت میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: گھر میں سلنڈر کا دھماکا، 6 افراد زخمی
پی ڈی ایم اے کا الرٹ
دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے درجہ حرارت میں اضافے اور ہیٹ ویو سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق گرمی کی لہر کے باعث میدانی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوا اور آندھی کے امکانات بھی ہیں۔ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ ہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام الناس کو بھی محتاط رہنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے کوئی فیک پاسپورٹ پر سفر نہیں کر سکتا: طلال چودھری
ہیٹ ویو سے متعلق ہدایات
علاوہ ازیں ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے صوبہ بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ محکمے متوقع ہیٹ ویو کے پیش نظر الرٹ رہیں۔ عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہا ہے کہ ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں، سر ڈھانپ کر رکھیں، بچوں اور بزرگوں کا خاص خیال رکھیں جبکہ غیر ضروری سفر سے بھی گریز کریں۔ ادھر پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے صوبے میں شدید گرمی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
خیبرپختونخوا میں گرم موسم کی پیشگوئی
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق صوبے میں 20 سے 24 مئی کے دوران شدید گرمی متوقع ہے اور اس حوالے سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کردیا گیا۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق دن میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہونے کا امکان ہے، اس دوران گرد آلود تیز ہواوں کا خدشہ ہے جب کہ ہیٹ اسٹروک کا امکان بھی موجود ہے۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آگاہی مہم کے ذریعے لوگوں کو گرمی کی لہر سے باخبر رکھا جائے، بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 تک براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔
بہتری کی توقعات
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق بالائی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار میں اضافہ ممکن ہے۔