سابق صدر عارف علوی اور اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے پر فریقین سے 5 جون تک جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاونٹس منجمد کرنے پر فریقین سے 5 جون تک جواب طلب کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرری کا معاملہ، وکلاء کے ناموں کی فہرست میں دو مزید نام شامل، تعداد 9 کر دی گئی.
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر عارف علوی اور ان کے اہلخانہ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وکیل درخواستگزار بیرسٹر علی طاہر نے بتایا کہ سابق صدر عارف علوی، اُن کی اہلیہ اور بچوں کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا
ایف آئی اے کی کارروائی
ایف آئی اے نے انکوائری کی بنیاد پر مکمل فیملی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کئے۔ عدالت نے کہا کہ فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کر لیتے ہیں۔ وکیل درخواستگزار نے مزید کہا کہ پورے خاندان کے اکاؤنٹس منجمد ہونے سے روز مرہ کے اخراجات پورے کرنے میں مشکل ہو رہی ہے۔
عدالتی ریمارکس
عدالت نے کہا کہ آپ کو بھی تو فیس کی ادائیگی کی گئی ہوگی۔ وکیل درخواست گزار نے وضاحت کی کہ یہ کیسز بغیر فیس کے لڑ رہا ہوں۔ عدالت نے کہا کہ فریقین کے جواب آنے دیں پھر دیکھیں گے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 5 جون تک جواب طلب کر لیا۔