1 مئی مقدمات: آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء جرح کیلئے طلب

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان کے وکلاء کو گواہ کے بیان پر جرح کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انسٹا پر 14 ملین فالورز رکھنے والی ایشوریا کس ایک شخصیت کو فالو کرتی ہیں؟
گواہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جلاؤ گھیراؤ کے وقت موقع پر موجود اہلکار نے حماد اظہر اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا۔ کلمہ چوک کے قریب کنٹینر جلانے کے مقدمے میں موقع پر موجود پولیس اہلکار نے بھی بیان ریکارڈ کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ ہندوستان خضدار حملہ میں ملوث، خطرناک نتائج بھگتنا ہونگے، سیکرٹری داخلہ
مشتعل کارکنان کی کارروائیاں
گواہ کے بیان کے مطابق 11 مئی کی رات حماد اظہر، میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال کی قیادت میں ڈیڑھ سو سے دو سو لوگ کلمہ چوک جمع ہوئے۔ وائرلیس پر کال چلنے کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: خودداری کا مزا خود دار ہی جانتے ہیں
پولیس کے ساتھ جھڑپ
گواہ کا کہنا تھا کہ حماد اظہر، محمود الرشید اور اسلم اقبال نے کارکنان کو اشتعال دلوایا، مشتعل کارکنان نے کلمہ چوک پر کنٹینر اور وارڈن کے کیبن کو آگ لگا دی، مشتعل کارکنان نے ریاست مخالف نعرے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا
پولیس کی کاروائی
دوران سماعت گواہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی مگر پولیس پر بدترین پتھراؤ کیا گیا۔ میری آنکھوں کے سامنے دس سے پندرہ لوگوں نے پٹرول بم پھینک کر کنٹینر کو آگ لگائی، پولیس نے ان دس لوگوں کو وہاں سے گرفتار کیا جن سے تفتیش کی گئی جبکہ 24 اکتوبر کو شناخت پریڈ میں 10 ملزمان کو شناخت کیا۔
آئندہ سماعت
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو گواہ کے بیان پر جرح کیلئے طلب کر لیا۔