1 مئی مقدمات: آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء جرح کیلئے طلب

انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں ملزمان کے وکلاء کو گواہ کے بیان پر جرح کیلئے آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے جنرل باجوہ اور فیض حمید سے مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا، نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو
گواہ کا بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جلاؤ گھیراؤ کے وقت موقع پر موجود اہلکار نے حماد اظہر اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر کے خلاف بیان ریکارڈ کرا دیا۔ کلمہ چوک کے قریب کنٹینر جلانے کے مقدمے میں موقع پر موجود پولیس اہلکار نے بھی بیان ریکارڈ کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا دورۂ فیصل آباد، 4402 مجالس اور 1528 جلوسوں کیلئے تمام سیکیورٹی انتظامات مکمل
مشتعل کارکنان کی کارروائیاں
گواہ کے بیان کے مطابق 11 مئی کی رات حماد اظہر، میاں محمود الرشید اور اسلم اقبال کی قیادت میں ڈیڑھ سو سے دو سو لوگ کلمہ چوک جمع ہوئے۔ وائرلیس پر کال چلنے کے بعد دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر دفاع و شہری ہوابازی خواجہ محمد آصف کی طرف سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو مزید کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی
پولیس کے ساتھ جھڑپ
گواہ کا کہنا تھا کہ حماد اظہر، محمود الرشید اور اسلم اقبال نے کارکنان کو اشتعال دلوایا، مشتعل کارکنان نے کلمہ چوک پر کنٹینر اور وارڈن کے کیبن کو آگ لگا دی، مشتعل کارکنان نے ریاست مخالف نعرے بازی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم کا مقصد پارلیمان کو عدلیہ کا زیر نگیں ہونے سے بچانا ہے، خواجہ آصف
پولیس کی کاروائی
دوران سماعت گواہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے کارکنان کو روکنے کی کوشش کی مگر پولیس پر بدترین پتھراؤ کیا گیا۔ میری آنکھوں کے سامنے دس سے پندرہ لوگوں نے پٹرول بم پھینک کر کنٹینر کو آگ لگائی، پولیس نے ان دس لوگوں کو وہاں سے گرفتار کیا جن سے تفتیش کی گئی جبکہ 24 اکتوبر کو شناخت پریڈ میں 10 ملزمان کو شناخت کیا۔
آئندہ سماعت
بعدازاں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلاء کو گواہ کے بیان پر جرح کیلئے طلب کر لیا۔