فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

خصوصی تقریب کا انعقاد
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کا مختلف شعبوں میں چینی سرمایہ کاری بڑھانے پر زور
گارڈ آف آنر کی تقریب
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی،
قوم کی خدمت میں اعزاز
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان ، بالخصوص شہدا اور غازیوں کے نام کیا، فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔