پاکستان اور افغانستان کا تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور افغانستان نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بپاشا باسو کا بڑھا ہوا وزن دیکھ کر صارفین حیران، غیراخلاقی تبصرے
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیونیوز نے ترجمان دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، جبکہ تجارت، ٹرانزٹ اور سفارتی روابط میں پیشرفت کا خیر مقدم کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی بجٹ مسترد کردیا
تعاون کے شعبے
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماو¿ں نے تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے حالیہ دورہ کابل کا بھی حوالہ دیا۔
باہمی مفادات کا فروغ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی مفادات کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔








