پاکستان زندہ باد کے نعروں کی دنیا بھر میں گونج

تحریر کا پس منظر
تحریر: وقار ملک
یہ بھی پڑھیں: سول نافرمانی کی تحریک بارے عمران خان کے فیصلے پر عمل کرینگے: علی امین گنڈاپور
کنونشن کا اثر
15 اپریل کو اورسیز کنونشن اسلام آباد میں سپہ سالار پاکستان جنرل عاصم منیر نے جس دلیرانہ انداز میں پاکستان کے دشمنوں کو للکار کر پاکستانیت کا جذبہ معطر و موجزن کیا اور پاکستانیوں کا خون گرمایا، اس کے بعد دشمن کی چیخیں نکلنا تو ضروری تھا۔ اس کنونشن کے بعد پوری قوم دشمن کی جارحیت کیخلاف بنیان مرصوص کی مانند کھڑی رہی۔ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پیشہ ورانہ انداز میں بھرپور قوت سے جواب دیا ہے۔ دنیا نے پاکستان کے صبر و تحمل کا اعتراف کیا اور ہماری عملی مہارت کو تسلیم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: کیرن کا سیاحتی شعبہ، جہاں سیاحوں کی آمد نے زندگی بحال کر دی ہے
پاکستان کی خودمختاری
پاکستان ایک پرامن ملک ہے لیکن کسی کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے، تاہم پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ ہماری سرزمین کے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جانا چاہئے۔ پاکستان سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی مسترد کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ
قوم کا اتحاد
دنیا بھر میں پاکستان کی فتح مبین پر یوم تشکر مناتے ہوئے پوری قوم، قومی سیاسی، عسکری قیادتوں اور مختلف مکاتب زندگی کی شخصیات نے جہاں شکرانے کے طور پر خدا کے حضور سر جھکایا ہے، وہیں تزک و احتشام کے ساتھ یوم تشکر کا اہتمام کرکے پوری دنیا بالخصوص اپنے دشمن کو یہ ٹھوس پیغام بھی دیا ہے کہ ملک کی آزادی، خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے بلاامتیاز پوری قوم یکجہت و یکجان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
بھارتی سازشیں
ہمارے مکار دشمن بھارت کو جہاں اپنی عسکری طاقت کا زعم تھا، وہیں اسے یہ گمان بھی تھا کہ پاکستان کے اندرونی مسائل، اس کی کمزوریوں اور پیدا شدہ سیاسی عدم استحکام سے فائدہ اٹھانے کا یہ نادر موقع ہے۔ مودی سرکار نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا اور اپنے رافیل جہازوں کی قوت کو پاکستان کے خلاف آزمانے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی کسی صورت قبول نہیں: وزیراعظم
پاکستان کی ایٹمی قوت
یہ قدرت کا ہم پر بہت بڑا احسان ہے کہ اس نے ہماری سلامتی کے خلاف بھارتی سازشوں کے مؤثر توڑ کیلئے ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کی امنگ ہماری حکومتی سیاسی قیادتوں کے ذہنوں میں پیدا کی۔ 1971 کے سانحہ سقوط ڈھاکہ کے بعد بھارت نے باقیماندہ پاکستان کی سلامتی بھی تاراج کرنے کی نیت سے خود کو ایٹمی طاقت بنایا، تو پاکستان نے بھی ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کا عزم باندھ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون اور راستے تیسرے روز بھی بند، راولپنڈی اور اسلام آباد متاثر
نئی حکمت عملی
پاکستان کو چاہئے کہ بین الاقوامی سطح پر لابنگ کا آغاز کرے اور وفود بیرون ممالک بھیجے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ بھارت کا چہرہ بے نقاب کیا جائے اور دنیا بھر بالخصوص یورپیئن یونین میں پاکستان کا چہرہ اجاگر کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتار 8 کم عمر بچوں کی ضمانتیں منظور
قوم کا عزم
آج قوم اپنی فوج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور اپنے سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو اپنا مسیحا سمجھ چکی ہے۔ اب قوم اتحاد پیدا کرے، متحرک ہو اور منظم ہو تاکہ پاکستان کی ترقی کا خواب پورا کیا جا سکے۔
نوٹ
یہ مصنف کا ذاتی نقطہ نظر ہے جس سے ادارے کا متفق ہونا ضروری نہیں۔