پاکستان بنگلہ دیش سیریز کا شیڈول کا اعلان کیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اعلان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلا دیش کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی سیاست میں باضابطہ انٹری، الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرادیے
سیریز کے میچز کی تاریخیں
پی سی بی کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 28 مئی کو ہوگا اور سیریز کا دوسرا میچ 30 مئی کو جب کہ آخری میچ اتوار یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
میزبان اسٹیڈیم
پی سی بی حکام کے مطابق سیریز کے تینوں میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔