26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع

انسداد دہشت گردی عدالت میں علیمہ خان کی ضمانت میں توسیع
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے مقدمے میں علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں مسافر کو دل کا دورہ، طیارے کی واپس ہنگامی لینڈنگ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد میں درج مقدمے میں علیمہ خان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ علیمہ خان اپنی وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جج امجد علی شاہ نے ان کی عبوری ضمانت میں 4 جون تک توسیع کردی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹانک میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 2 بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
علیمہ خان کی میڈیا سے گفتگو
بعدازاں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان پر مسلسل نئے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، آج ایک کیس ہے، کل کوئی اور بنا دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پر تنقید
علیمہ خان نے مزید کہا ہے کہ یہ سب کچھ وزیراعلیٰ پنجاب کے زیر سایہ ہو رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب بغض سے بھری خاتون ہیں، ان کو یہ معلوم نہیں کہ اللہ کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔