190 ملین پاؤنڈ کیس: پی ٹی آئی رہنما عمران اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر کرانے کے لیے متحرک

سزا معطلی کا کیس
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) 190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہو سکا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش
متحرک پی ٹی آئی رہنما
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 190 ملین پاﺅنڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کا کیس مقرر نہ ہوسکا جس کیلئے پی ٹی آئی کے رہنما اپیلیں مقرر کرانے کے لئے متحرک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان فوج نے ایل او سی پر بھارت کی گفدار پوسٹ بھی تباہ کر دی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما
اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور لطیف کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس کے چیمبر پہنچ گئے جبکہ تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔
سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ
پی ٹی آئی رہنماو¿ں نے عمران خان سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔