ریاست سب کرسکتی ہے، اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا: وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا بیان
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سب کرسکتی ہے اور اب خاموش تماشائی کا کردار نہیں بلکہ فیصلہ کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹیسٹ، انگلینڈ اور انڈیا کی ٹیمیں ایک جیسے سکور پر آؤٹ
خضدار میں دہشتگردی کا واقعہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ آج بزدل دہشتگردوں نے خضدار میں سکول بس پر کار بم حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لئے بلوچستان کو چن سکتا ہے لیکن دشمن اتنا گر جائے گا کہ معصوم بچوں کے سافٹ ٹارگٹ چنے گا، اس کا اندازہ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جعلی حکومت کرم کے حالات پر تماشا دیکھنا بند کرے: بیرسٹر سیف
بچوں کے خون کا بدلہ
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، خضدار حملے میں ملوث دہشتگردوں کو چن چن کر جہنم واصل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے، ٹرین واقعے، نوشکی واقعے میں ملوث دہشتگرد جہنم واصل ہوئے، خضدار واقعے میں ملوث عناصر کو بھی جہنم واصل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی کال پر ادارے کریک ڈاؤن کر سکتے ہیں: رانا ثنا اللہ
بھارتی پراکسیز کی مداخلت
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارتی پراکسیز کالعدم بی ایل اے اور بی ایل ایف بھارت کے ایماءپر معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے افغان عبوری حکومت کو بھی یاد دلایا کہ آپ کی سرزمین بار بار ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ تبلیغی اجتماع میں جیب تراشی کرنے والا 6 رکنی گروہ گرفتار
دہشتگردی کے خلاف جنگ
وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد بھارت کی پراکسیز ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو سمجھنے کی کوشش کریں، دہشتگردی اور تشدد کو کوئی اور نام دیا جاتا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہم ان لوگوں کو چن چن کر مار سکتے ہیں، دہشتگردوں کی اتنی استعداد نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا خودکش نہیں تھا، آئی ای ڈی کا تھا، تاہم آگے تحقیقات کے بعد مزید پتا چلے گا۔