روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہ رکھنے والے بزدل دشمن نے بچوں پر وار کیا: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا کیونکہ یہ روایتی جنگ میں کامیابی حاصل کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔
یہ بھی پڑھیں: جب حلوہ وائرل ہوا، جلیل سویٹس کی ٹک ٹاک کے ذریعے اپنی میراث کو فروغ دینے کی کہانی
دہشتگردی کا مسئلہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کی سپورٹ سے دہشتگردی کرائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کوتھم پاکستان کی جانب سے سول ایوارڈ حاصل کرنے والے سینئر صحافیوں کے اعزاز میں پروقار ظہرانہ، اہم شخصیات کی شرکت
دشمن کی طاقت کا فقدان
انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے سکول کے بچوں پر وار کیا، دشمن یہ طاقت اور جرات نہیں رکھتا کہ وہ روایتی جنگ میں کوئی کامیابی حاصل کرسکے کیونکہ اسے شکست فاش ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: حلب کے بعد حما پر بھی باغیوں کا قبضہ: شام میں کن کن علاقوں پر کس کا کنٹرول ہے؟
پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کا ردعمل
اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ بھارت نے بچوں پر حملہ کرکے جنگ کے اصول بھی پامال کردیے، جنگ کی طرح بھارت کو دہشتگردی میں بھی شکست دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کا قرضہ 36 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، چین نے کتنے پیسے لینے ہیں؟
سکول بس پر حملہ
پیپلزپارٹی رکن اسمبلی شازیہ مری نے سکول بس پر حملہ افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بھارت سے جنگ کی طرح دہشتگردی کے خلاف بھی یک زبان ہونا ہے، اگر کوئی دہشتگردی کے خلاف خاموشی اختیار کرے گا تو وہ دشمن کے مقاصد پورا کرے گا۔
عارضی وزیر کا عزم
وفاقی وزیر طارق فضل چودھری نے معصوم بچوں کو نشانہ بنانا افسوس ناک قرار دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔