وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے
وزیراعظم کا دورہ کوئٹہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر آج کوئٹہ کا ہنگامی دورہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دل یہ پکارے آجا پر ڈانس سے راتوں رات شہرت حاصل کرنیوالی عائشہ کا میٹرک میں 3بار فیل ہونے کا انکشاف
حملے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا کہ وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل کو خضدار میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگردوں کی جانب سے سکول کی بچیوں اور اساتذہ پر حملے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں غیر معمولی گرم اکتوبر: نئی سردیوں کی کلیکشن تو آ گئی لیکن سردی کا انتظار ہے
زخمیوں کی عیادت
وزیرِ اعظم اور فیلڈ مارشل حملے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت بھی کریں گے۔
تقریب کا التوا
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں آج شام ایوان صدر میں منعقد ہونے والی تقریب کو خضدار میں اندوہناک حملے کی وجہ سے انہی کی درخواست پر موخر کر دیا گیا تھا۔








