سانحۂ خضدار، معصوم بچوں کے قتل پر امریکی ناظم الامور کا بیان بھی آ گیا

امریکہ کی مذمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحۂ خضدار پر امریکہ نے اظہار مذمت کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیشہ بشریٰ بی بی کو اداروں کے خلاف زہر اگلتے دیکھا، عون چوہدری کا بیان
معصوم بچوں کا قتل
تفصیلات کے مطابق امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے۔ خضدار میں سکول بس پر وحشیانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی قیادت کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لیپ ٹاپ کے خواہشمند طلباء کے لیے انتظار کی گھڑیاں ختم، تقسیم آج سے شروع ہوگی
خاندانوں کے غم میں شریک
امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے یہ بھی کہا ہے کہ ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔
بچوں کی حفاظت
نیٹلی بیکر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ ہم پاکستان میں ان لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس تشدد کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔