بھارت کا خطے کا چوہدری بننے کا خواب ختم ہو گیا، مصدق ملک

پاکستان اور بھارت کے درمیان معرکہ حق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپینز ٹرافی کے نئے ماڈل کا اعلان 7 دسمبر کو ہونے کا قوی امکان
بھارت کی حیثیت اور خواب
دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن اجلاس: جسٹس باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری
پاکستان کا موقف
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔
پاکستان کی طاقت
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔