بھارت کا خطے کا چوہدری بننے کا خواب ختم ہو گیا، مصدق ملک
پاکستان اور بھارت کے درمیان معرکہ حق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستانی کامیابی کے بعد بھارت کا خواب ختم ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں کوئی آپریشن نہیں ہورہا، اگر کوئی آپریشن کیا تو سب کو بتا کر کریں گے، وہاں صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی ہورہی ہے، طلال چودھری
بھارت کی حیثیت اور خواب
دفتر خارجہ میں بریفنگ کے بعد گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ بھارت خطے کا چوہدری اور بدمعاش بننے کا خواب دیکھ رہا تھا جو اب ختم ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مشن نور، عمران ریاض، احمد نورانی، معید پیرزادہ، صابر شاکر، عادل راجہ نے اذان کیوں نہیں دی؟
پاکستان کا موقف
انہوں نے کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارت برابری کی بنیاد پر مہذب طریقے سے آگے بڑھے۔
پاکستان کی طاقت
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اب یہ تصور بھی ختم ہوگیا ہے کہ پاکستان روایتی جنگ میں بھارت کا مقابلہ نہیں کرسکتا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کو ہتھیاروں پر بڑا زعم تھا لیکن اس کے رافیل پرندوں کی طرح پھڑپھڑاتے گر گئے۔








