ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں بھاری اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا، ایک دن میں سونے کے ریٹ میں 6 ہزار 600 روپے کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی صدر کا دوسری عالمی جنگ سے متعلق درست تاریخی نقطہ نظر کے فروغ کے لئے مشترکہ کوششوں پر زور
سونے کے نئے نرخ
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا ریٹ 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ بھارتی رافیل طیارے کا انجن لگتا ہے
سونے کی 10 گرام کی قیمت
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کے ریٹ میں 5 ہزار 659 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ریٹ 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ کی صورتحال
ادھر عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 66 ڈالر کے اضافے کے بعد 3 ہزار 3310 ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔