چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کردیا

سینیٹ اجلاس میں جھڑپ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے اے این پی سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام عائد کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: دیاۓ سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا
نشے کا الزام اور جملے بازی
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے اور اے این پی کے سینیٹر ایمل ولی خان میں اس وقت جھڑپ ہو گئی جب چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پر نشہ کرنے کا الزام لگایا اور طنزیہ کہا کہ مجھے بھی چرس کا سگریٹ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے نئے سی ای اوز نے چارج سنبھالنا شروع کر دیا
ایمل ولی کا ردعمل
چیئرمین پی ٹی اے کے اس طنز پر ایمل ولی خان بھڑک اٹھے اور کہا کہ آپ کو کیا تکلیف ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم مجھے کیسے کہہ سکتا ہے کہ تم نشہ کر کے آئے ہو۔ سرکاری افسر کا یہ انداز بالکل قابل قبول نہیں۔ آپ کو یہ جرات کس نے دی ہے کہ ایسے بات کریں۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب کے دوران دولہا سردی لگنے سے بے ہوش، ہوش میں آیا تو دلہن نے کیا کیا؟ حیران کن واقعہ
معافی کا معاملہ
اس موقع پر چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان نے کہا کہ مجھ سے غلطی ہو گئی ہے اور وہ بار بار ایمل ولی خان سے معافی مانگتے رہے۔ تاہم ایمل ولی نے جواباً کہا کہ آپ چرس اور شراب پیتے ہیں تو ایسی باتیں کیا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ہنڈائی ٹو سون کا نیا ماڈل آگیا
کمیٹی میں کارروائی کا مطالبہ
ایمل ولی خان نے قائمہ کمیٹی سے چیئرمین پی ٹی اے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں اب میں رہوں گا یا یہ رہیں گے، جس کے بعد چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان کو اجلاس چھوڑ کر جانا پڑا۔
چیئرمین کے رویے کی مذمت
چیئرمین قائمہ کمیٹی آغا شاہ زیب نے چیئرمین پی ٹی اے کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سینیٹر ایمل ولی کی ہی نہیں بلکہ قائمہ کمیٹی کی توہین کی ہے۔