ارشد ندیم نے بھارتی حریف نیرج چوپڑا اور پاک بھارت جنگ سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا

ارشد ندیم کا بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے گفتگو سے انکار

اسلام آباد(جاذب صدیقی) پاکستانی اولمپئن ارشد ندیم نے موجودہ حالات میں بھارتی حریف نیرج چوپڑا سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا اور کہا کہ میرا مقابلہ ہمیشہ اپنے آپ سے ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ممکن ہے 24نومبر سے پہلے ہی کوئی بڑا کام ہو جائے، کسی وقت بھی فیصلہ آ سکتا ہے ۔۔۔؟ مظہر برلاس نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اولمپئن ارشد ندیم نے کہا کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کےلیے کل روانہ ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا، 100 میٹر کی تھرو کرنا میرا ٹارگٹ ہے، محنت کر رہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ججوں کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ کردیا گیا

مستقبل کے منصوبے اور اہداف

پاکستانی اولمپئن نے مزید کہا کہ ان شااللّٰہ ایک دن 100 میٹر کی تھرو کرنے میں کامیاب ہوں گا، ماں باپ، قوم کی دعاؤں سے پیرس میں گولڈ میڈل جیتا اور نیا ریکارڈ بھی بنایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ عید کے بعد انگلینڈ جاؤں گا، ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاری کروں گا۔ میرے کوچ سلمان اقبال بٹ بھی میرے ساتھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوس کشمیر اور فلسطین کے بچے کھیل سمیت تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

اسٹیڈیم کی کمی کا مسئلہ

ارشد ندیم نے یہ بھی کہا کہ حکومت سے ایتھلیٹکس کا الگ گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیرج چوپڑا کے ساتھ تعلقات

اس موقع پر صحافی نے ارشد ندیم سے استفسار کیا کہ نیرج چوپڑہ نے کہا ہے ان کا ارشد ندیم کے ساتھ کوئی تعلق ہے نہ دوستی جبکہ پہلے انہوں نے کہا تھا ارشد ندیم کی والدہ میرے لیے اور میری والدہ اُن کےلیے دعا کرتی ہیں۔ اس پر پاکستانی اولمپئن نے جواب دیا کہ نیرج چوپڑا نے 90 میٹر کی تھرو کی، وہ مبارکباد کامستحق ہے، پاکستان اور بھارت کے حالات کی وجہ سے اس پر بات نہیں کرنا چاہتا، میں ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ کھڑا ہوں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...