اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

سہ فریقی ملاقات کا انعقاد
بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کے مابین بیجنگ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے سہ فریقی تعاون کو علاقائی سلامتی اور معاشی روابط کے فروغ کے لئے اہم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت اور پاکستان کشیدگی نہ بڑھائیں، مسئلے کا حل نکالیں: امریکا
افغانستان میں سیکیورٹی اور معاشی روابط
ملاقات میں افغانستان میں سیکیورٹی ماحول میں بہتری کو سراہتے ہوئے علاقائی استحکام کے لئے معاشی روابط کو اہمیت دی گئی۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے سہ فریقی سفارتی سرگرمیوں اور تعاون کو ضروری قرار دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا
پاکستان اور چین کے باہمی تعاون
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے افغانستان کے ساتھ قریبی روابط میں تعاون سمیت تجارت، ٹرانزٹ، صحت اور باہمی روابط کے فروغ کا اعادہ کیا گیا۔ پاکستان اور چین کی جانب سے سی پیک کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کی 12 سالہ حکومت کی کارکردگی کیا رہی؟ کرپشن اور انتظامی غفلت کی مکمل داستان سامنے آ گئی
خطے میں امن کے لئے سیکورٹی تعاون
چین کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کی سالمیت اور استحکام کے لئے مکمل حمایت کا اظہار کیا گیا۔ تینوں وزرائے خارجہ کی جانب سے خطے میں دہشت گردی کی روک تھام اور امن کے لیے سیکورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
میڈیا بریفنگ کی تفصیلات
ترجمان دفتر خارجہ کاکہنا تھا کہ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل میڈیا کو دورہ چین پر بریفنگ دیں گے۔ اسحاق ڈار کل دوپہر میڈیا نمائندوں سے خطاب کریں گے اور حالیہ دورہ چین کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔