پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا، مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے۔ یشونت سنہا کھل کر بول پڑے۔

پہلگام حملے کا مقصد

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے۔ بھارت کے سابق وزیر خزانہ اور آل انڈیا ترنمول کانگریس کے لیڈر یشونت سنہا نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: فواد خان کی بالی ووڈ واپسی کی حمایت، بدلتی صورتحال میں دیا مرزا کی وضاحت آگئی

پاکستان کو کلین چٹ

’’جنگ‘‘ کے مطابق بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا نے پہلگام حملے میں پاکستان کو کلین چٹ دے دی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پہلگام حملہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کروایا گیا ہے۔ اس سے پہلے پلواما حملہ بھی انتخابات سے پہلے ہوا تھا، جس کا بھرپور فائدہ مودی نے اٹھایا تھا۔ مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما میں مارے جانے والوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جس کمپنی نے انڈیا کو جہاز دیئے وہ کہہ رہی ہے پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہونا چاہیے: گورنر سندھ

مودی حکومت پر تنقید

یشونت سنہا نے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف فوجی ردعمل کو بہار اسمبلی انتخابات کے پیش نظر انتخابی حربے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔ ایسے واقعات صرف انتخابات کے وقت ہی ہوتے ہیں۔ مودی حکومت قومی سلامتی کے مسائل کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرتی ہے اور وزیراعظم نریندر مودی پلواما اور اڑی حملوں میں مرنے والوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں۔

کوئی جواب نہیں

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پلواما اور اڑی حملوں سے متعلق کوئی معلومات یا جواب نہیں دیا اور پہلگام حملے کی تفصیلات بھی ظاہر نہیں کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...