سانحۂ خضدار : بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے: وزیر اعظم

خضدار میں دہشتگردی کا واقعہ

خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خضدار میں سکول بس پر حملہ بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، بھارت اپنے ریاستی ایجنٹوں کے ذریعے بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کا وار: صرف 5 گھنٹے میں بھارتی غرور دفن کردیا، دشمن گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

وزیراعظم کا ہنگامی دورہ

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ ہنگامی دورے پر کوئٹہ پہنچے، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم کو دورے میں خضدار حملے اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: عمارت پہلے سنسان مگر سرسبز پہاڑوں کے دامن میں تھی،آفر جوانی کے جوش میں قبول کر لی،کمبل سردی کے سامنے بے بس تھے اور ہم بے یارو مددگار

قوم کے عزم کا اظہار

’’جنگ‘‘ کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ قوم فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ پوری قوت سے کھڑی ہے، قوم دہشت گردی کے خاتمے، ملکی خود مختاری و سلامتی کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ وقت آ گیا ہے قوم وہی پختہ عزم دکھائے جو بھارتی جارحیت کے خلاف دکھایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی رسید کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ ملتوی

حملے کے متاثرین

وزیراعظم آفس کے مطابق خضدار حملے میں 3 بچے اور 2 جوان شہید، 53 زخمی ہوئے۔ دہشت گردی کے واقعے میں 39 زخمی بچوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔ بھارت کے دہشتگرد گروہ بلوچ و پشتون عوام کے نام کو داغدار کر رہے ہیں، عالمی برادری بھارت کی دہشتگردی کو بے نقاب کرے، پاکستان دشمنوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔

عزم کی تجدید

شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے عزم کیا کہ بیرونی سرپرستی میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی اور فیصلہ کن انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اور وزراء نے کوئٹہ میں زخمی بچوں کی عیادت کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...