ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ یا حیی ُیا قیوم اور کریم ُیا سلامُ 500 بارروزانہ ضرور پڑھا کریں، اس طرح مسئلے قریب نہیں آئیں گے اور صدقہ بھی دیں۔ خون بڑا ہلکا ہے، اس لئے بار بار مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: محمد وسیم نے ڈبلیو بی ایف کے رینکنگ میچ میں جارجین باکسر کو ناک آؤٹ کردیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
وراثتی امور میں ابھی دکھائی دے رہا ہے۔ آپ زیادہ زور لگائیں گے تو فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔ جو لوگ کسی قسم کے گھریلو خاندانی جھگڑوں میں ہیں، وہ فوری دور ہو جائیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت کی بوکھلاہٹ، پاکستان سے رابطوں کے الزام میں موچی گرفتار کرلیا گیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مخالفت والا خانہ بدستور کھلا ہوا ہے، آپ کسی مشکل میں آسکتے ہیں اگر اُن لوگوں سے دور نہیں ہوئے جو ان دنوں چکر دے رہے ہیں اور آپ کو کافی حد تک اس کا اندازہ بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورتحال کو کنٹرول میں رکھنا آپ کا کام ہو، آپ جس بھی طرح کے معاملات میں بلاوجہ پڑے ہوئے ہیں، اس میں نقصان کا اندیشہ تو ہے خاص طور پر دل لگی جیسے معاملے میں۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی سالگرہ ، کتنے برس کی ہو گئیں ؟
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
رشتے وغیرہ کے حوالے سے جو بندش محسوس کی جا رہی تھی، وہ اب ٹوٹ چکی ہے۔ خواہشمند افراد اب خوشخبری سن رکھیے گی اور جن لوگوں کو روزگار میں مشکل تھی، اب وہ بھی بہتری کی جانب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ رواں ماہ افغانستان جائیں گے
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ کون آپ کے ساتھ بہتر ہے اور کون نہیں، اس لئے اب چند دنوں کے لئے خود ہی سب سے پیچھے ہو جائیں، جس کو آپ کی ضرورت ہوگی وہ خود چل کر آپ کے پاس آئے گا.
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں موسم سرما کی تعطیلات کتنی اور کب سے ہونگی؟ جانیے
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ صدقہ ضرور دیں، حسب توفیق بے حد ضروری ہے تاکہ کسی بھی قسم کی رجعت آپ پر اثر انداز نہ ہو سکے۔ اس وقت کسی شدید قسم کی نظر میں آئے لگتے ہیں، یہ عمل ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بیوی کی تلاش میں سرگرداں شوہر کو واٹس ایپ سٹیٹس پر ایسی ویڈیو نظر آگئی کہ ہوش اڑ گئے
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ جب سنجیدہ ہو جائیں گے تو حالات بھی بدل جائیں گے۔ کسی کی بھی پروا نہیں کر رہے، اپنی ہی دھن میں لگے ہوئے ہیں، جو کہ خطرناک بات ہے۔ آج ایک موقع مل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کے 17 سال بعد دوسرے بچے سے متعلق سوال پر ابھیشیک بچن نے کیا جواب دیا ؟
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کسی جگہ سے آفر آنے کی اُمید ہے روزگار کے حوالے سے اور مالی معاملات میں اب تیزی آنے کی طرف بھی چل پڑے ہیں۔ آج فی الحال ایک بڑی ضرورت پوری ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جعلی ایس ایچ او اصلی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
غیبی انداز سے جیسے مدد ہو رہی ہے، اور آپ جب بھی کسی مشکل میں آئیں، قدرتی وسائل ملے، یہ اللہ کی خاص مہربانی ہے۔ اب بھی کوئی اچھا سلسلہ بن جانے کے بڑے امکانات روشن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے، اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی کی باتوں میں آ کر غلط راستے پر نہ جائیں۔ ابھی صورتحال اتنی بہتر نہیں ہے کہ آپ اپنی مرضی کر بیٹھیں۔ حالات کے مطابق چلنا ہے اور اپنے اور اپنی فیملی کے بارے میں سوچنا ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کافی دنوں سے انجانی سی بندش کا شکار چلے آرہے تھے۔ آج صورتحال میں کچھ بہتری کے امکانات ہیں اور بڑی پریشانی تو انشاء اللہ فوری طور پر رک جائے گی۔ بالکل بے فکر ہو جائیں۔