آئرش کپتان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تاریخ رقم کردی
آئرلینڈ کی شاندار فتح
ڈبلن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ کے کپتان پال سٹرلنگ نے نئی تاریخ رقم کرڈالی۔
ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 124 رنز سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت پر مریم نواز کا بیان
پال سٹرلنگ کا تاریخی سنگ میل
اس میچ میں کپتان پال سٹرلنگ نے کیرئیر کے 10 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل عبور کیا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے آئرش بیٹر بنے۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر صحافی عبدالستار خان کی کتاب ’’ڈارک ٹاور آف اکاؤ نٹبیلیٹی‘‘ کی تقریب رونمائی، مجیب الرحمان شامی اور سہیل وڑائچ سمیت اہم شخصیات کی شرکت
آئرلینڈ کی بیٹنگ کی کارکردگی
آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز بنائے، اینڈریو بالبرنی نے 112، ہیری ٹیکٹر نے 56 اور کپتان پال سٹرلنگ نے 54 رنز سکور کیے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایکس میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار سے تجاوز کرگیا
ویسٹ انڈیز کی ناکامی
ہدف کے تعاقب میں مہمان ویسٹ انڈیز ٹیم 35 ویں اوور میں 179 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی میں جے شاہ کے بعد ایک اور اہم عہدے پر بھارتی تعینات
انٹرنیشنل ریکارڈ
پال سٹرلنگ آئرلینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 10 ہزار رنز مکمل کیے، دائیں ہاتھ کے بیٹر نے آئرلینڈ کیلئے ٹی20 انٹرنیشنلز میں 3656، ٹیسٹ میں 382 اور ون ڈے میں 5979 رنز سکور کیے ہیں جو مجموعی طور پر 10 ہزار 17 رنز بنتے ہیں۔
ڈبلیو سی کی دوڑ میں اثرات
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی فتح نے ویسٹ انڈیز کے ورلڈکپ 2027 میں براہ راست کوالیفائی کرنے کے خواب کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔








