بنگلہ دیش کے خلاف کیوں اسکواڈ میں شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی

شاہین شاہ آفریدی کی بنگلادیش سیریز سے دستبرداری
لاہور (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی بنگلادیش کیخلاف سیریز سے ازخود دستبردار ہونے کی اطلاعات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
آرام کی خواہش
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلادیش کے دورہ سے چند روز قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلیٰ عہدیدار سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ وہ آرام کرنا چاہتے ہیں۔ شاہین کا کہنا تھا کہ میری جگہ بنگلادیش کیخلاف سیریز میں کسی نوجوان کھلاڑی کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: خالی نہیں دنیائے ہوّس اہلِ وفا سے،کمیاب تو یہ لوگ ہیں نایاب نہیں ہیں،سٹیزن کونسل ملک کے سلگتے مسائل و موضوعات پر غور و فکر کرتی ہے۔
پی سی بی کا اعلان
قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلادیش کیخلاف 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں حیران کُن طور پر بابراعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی کے نام شامل نہیں تھے۔
سلیکشن پر تنقید
اسی طرح پی ایس ایل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے باوجود سفیان مقیم کو کمزور حریف بنگلادیش کیخلاف موقع نہیں دیا گیا تھا، جس پر فینز نے سلیکشن کمیٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا。