نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم، درخت اکھڑ گئے

بھارت میں طوفانی ہوائیں اور بارش
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت میں طوفانی ہواؤں اور موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
نئی دہلی کی پروازیں متاثر
بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی میں طوفانی ہواؤں اور موسلا دھار بارش سے بھارتی ائیرلائن کی پرواز شدید متاثر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی خاتون محتسب پنجاب عائشہ حامد نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
مسافروں میں خوف و ہراس
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارے میں شدید ہچکولوں اور جھٹکوں سے مسافروں میں خوف ہراس پھیل گیا جب کہ طوفانی ہواؤں سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان بھی پہنچا۔
شہر میں نقصانات
میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفانی ہواؤں سے شہر میں درخت اُکھڑ گئے اور ہزاروں صارفین بجلی سے محروم ہوگئے۔