ہیلو شبانہ: ماہرہ کی پاکستانی نوجوان سے محبت میں گرفتار امریکی خاتون سے ملاقات، ویڈیو وائرل

ماہرہ خان اور اونیجا رابنسن کی ملاقات
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکا میں پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار خاتون اونیجا رابنسن سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: میں تمہیں گولی مار دوں گا، یہ جہاں ملے اسے کوڑے لگائے جائیں” ہاتھ میں رائفل پکڑے مولانا عبدالعزیز نے مفتی قوی کو لال مسجد سے نکال دیا۔
سماجی رابطوں پر وائرل ویڈیو
جیو نیوز کے مطابق، کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا رابنسن کے ساتھ ماہرہ خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ امریکا میں اداکارہ ماہرہ خان سے ملاقات میں اونیجا رابنسن نے پاکستانی خاتون انسپکٹر شبانہ کو یاد کیا، جن سے ان کی پاکستان میں دوستی ہوگئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: تشنگی اور وحشت کے داغ: ایک گہری بصیرت
ماہرہ خان کا پیغام
"Shabana, I love you" Mahira khan met Onijah Robinson pic.twitter.com/FAFNAWjpjb
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
یادیں اور یادگار لمحات
ملاقات میں ماہرہ خان نے بھی "ہیلو شبانہ" کہا۔ اونیجا رابنسن نے جہاں انسپکٹر شبانہ کو یاد کیا، وہیں وہ کراچی کی چکن بریانی بھی نہ بھولیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہفتہ وار بھارت کی کتنی پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرتی ہیں؟ بڑا انکشاف
ماہرہ خان کی فلم کی تشہیر
واضح رہے کہ ماہرہ خان ان دنوں اپنی فلم "لو گرو" کی پروموشن کے لئے امریکا میں موجود ہیں۔ نیویارک کی رہائشی امریکی شہری اونیجا اینڈریو رابنسن کراچی کے علاقے گارڈن کے رہائشی 19 سالہ ندال میمن کی محبت میں 11 اکتوبر کو پاکستان کے ایک ماہ کے سیاحتی ویزے پر کراچی آئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں دوبارہ احتجاج کی کوئی کال نہیں دی، پی ٹی آئی کی تردید
پہلی محبت میں مشکلات
19 سالہ نوجوان امریکی خاتون سے شادی کے لئے راضی تھا، مگر گھر والوں نے امریکی خاتون سے شادی سے انکار کر دیا۔ ویزا ختم ہونے پر خاتون کو 10 نومبر تک کراچی سے جانا تھا مگر وہ واپس نہیں گئیں اور کراچی میں دربدر رہیں۔ خاتون کا پاکستانی ویزا اور ریٹرن ٹکٹ ختم ہوا تو خاتون نے وسط جنوری میں کراچی ائیرپورٹ کے اندر جانے کی کوشش کی، مگر سکیورٹی نے روک لیا اور اے ایس ایف نے انہیں ائیرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے کی ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی
گورنر سندھ کی مداخلت
پولیس کے مطابق گورنر سندھ کی مداخلت پر 27 جنوری کو 15 دن کے لیے ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیا۔ ایک فلاحی ادارے نے خاتون کے امریکا کے ریٹرن ائیر ٹکٹ کا بندوبست کیا تھا، خاتون کو 29 جنوری کو امریکا واپس بھیجنے کی کوشش کی گئی، لیکن ائیرپورٹ پر تمام مراحل سے گزر کر خاتون نے اچانک واپس جانے سے انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کا رد عمل سامنے آگیا، پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا۔
گھر تک پہنچنے کی کوشش
بعد ازاں خاتون ائیرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر گارڈن میں مبینہ دوست کے گھر کے باہر پہنچ گئیں اور کئی دن وہاں قیام کیا۔ پھر ایک فلاحی ادارے نے انہیں پناہ دی، جہاں صحت خراب ہونے پر خاتون کو جناح اسپتال کے خصوصی وارڈ میں داخل کیا گیا۔
علاج کے بعد واپسی
کئی دن کے علاج کے بعد جناح اسپتال میں خاتون کو پانچ رکنی میڈیکل بورڈ نے سفر کے لیے فٹ قرار دے کر ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔ تاہم، پاکستانی لڑکے سے محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن فروری میں 120 دن بعد امریکا واپس لوٹ گئی تھیں۔