خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں خواتین کے بھی ملوث ہونے کا انکشاف، چونکا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

پشاور میں خواتین کی ملوثیت
پشاور (آئی این پی) خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں خواتین بھی ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے 7 اضلاع میں مجموعی طور پر 67 خواتین دہشتگردی کے مختلف واقعات میں ملوث پائی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بابو سر ٹاپ سے دوستوں سے بچھڑنے والے بائیکر کی لاش برآمد
گرفتاریوں کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کے الزامات میں 49 خواتین کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ 4 خواتین سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مار دی گئی ہیں۔ مزید یہ کہ 14 خواتین اب بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں۔
کالعدم تنظیموں سے تعلق
سی ٹی ڈی کے مطابق ان خواتین کا تعلق مختلف کالعدم تنظیموں سے رہا ہے اور انہیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی، سہولت کاری، اور حملوں میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر ملوث پایا گیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ان خواتین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اور سیکیورٹی ادارے باقی مطلوبہ عناصر کی گرفتاری کے لیے سرگرم ہیں۔