ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کے سوال پر کیا جواب دیا؟
ماہرہ خان کا بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے پر اظہار خیال
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بالی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شنگھائی تعاون تنظیم کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری
فلم 'لو گرو' کی پروموشن
نجی ٹی وی ''جیونیوز'' کے مطابق ماہرہ خان اور اداکار ہمایوں سعید ان دنوں امریکا میں اپنی فلم 'لو گرو' کی پروموشن میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی اور شرکاء کے سوالوں کے جواب دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں وزیرداخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات، اہم فیصلے
بالی ووڈ میں کام کرنے کا سوال
اداکارہ سے ایک خاتون نے سوال کیا کہ کیا آپ بالی ووڈ میں دوبارہ کام کریں گی؟ اس پر ماہر ہ نے کہا کہ، ''میرے خیال میں ہمیں ابھی خود یعنی اپنی انڈسٹری پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ میں ان لوگوں میں سے ہوں جو ثقافت کو منسوخ کرنے یا بائیکاٹ پر یقین نہیں رکھتے اور میں وسیع پیمانے پر بات کر رہی ہوں۔ مجھے نہیں لگتا کہ یہ صحیح نقطۂ نظر ہے لیکن موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم سب جذباتی ہیں۔ ایسے مضبوط مؤقف کی وکالت کرنے کے بجائے، ہمیں اپنے حالات پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔''
یہ بھی پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 2026ء کے داخلوں کا شیڈول جاری کر دیا
پاکستان میں سرمایہ کاری کی ضرورت
ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ یہ آپ کا ملک ہے جو آپ کی محفوظ جگہ ہے، مجھے یقین ہے کہ ہمیں اپنے آپ میں اور پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔
پاک بھارت کشیدگی کا اثر
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارت نے پاکستانی فنکاروں پر پابندی لگاتے ہوئے ان کے میوزک البم سے تصاویر بھی ہٹا دی ہیں۔








