پاکستان اسٹاک میں کاروبار کا مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں 550 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مثبت رجحان
کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جدید امریکی ہتھیار دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے، انتہائی پریشان کن خبر آگئی
کاروبار کی شروعات
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں آج کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 577 پوائنٹس کے اضافے سے 120508 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ اس وقت بھی 100 انڈیکس 554 پوائنٹس اضافے سے 120486 پر ہے۔
پچھلے دن کا کاروبار
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 960 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 931 پر بند ہوا تھا۔