شادی کا جنون چنیوٹ کے بزرگ کو کچے کے علاقے میں لے گیا

چنیوٹ میں شادی کا جنون
چنیوٹ (آئی این پی) - شادی کا جنون چنیوٹ کے بزرگ کو کچے کے علاقے میں لے گیا۔ بزرگ شہری شادی کے جھانسہ میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا ہونے سے بچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کل انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
اغوا کی ناکام کوشش
کشمور پولیس نے چنیوٹ کے رہائشی 70 سالہ اعظم کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔ لکڑی کا کاروبار کرنے والے 70 سالہ اعظم کو ڈاکوؤں نے لڑکی بن کر شادی کا جھانسہ دیا۔ کچے کے ڈاکوؤں نے نسیمہ کی شناخت اختیار کرکے بزرگ کو شادی کے لیے کچے کے علاقے میں بلایا۔
پولیس کی بروقت کارروائی
کشمور پولیس نے کچے کے علاقے میں جاتے ہوئے بزرگ اعظم کو ٹیکنکل اطلاع کی مدد سے بچایا۔ ایس ایس پی کشمور زبیر نظیر شیخ نے کہا کہ مددگار پولیس نے ناکہ بندی کے دوران تحقیقات کی اور بزرگ کو ورثا کے حوالے کر دیا۔