پی آئی اے کا لاہور سے پیرس کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

قومی ایئر لائن کی نئی پروازیں
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ایئر لائن (پی آئی اے) نے اپنے فضائی آپریشن میں مزید وسعت لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور سے پیرس کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم سب جدی پشتی دوست تھے، روز جامن، شہتوت کھانے مادھوپور ہیڈ ورکس جاتے، واپسی پر نہر میں تیرتے سجان پور آتے، ہندو اور سکھ لڑکے بھی ساتھ ہوتے
پہلی پرواز کی تاریخ
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی لاہور سے پیرس کے لیے پہلی پرواز 18 جون کو اڑان بھرے گی جبکہ ہفتہ وار پرواز بدھ کے روز براہ راست روانہ ہوا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں باغیوں کا قبضہ: بشار الاسد کی حکومت اس قدر تیزی سے کیسے کمزور ہوئی؟
موجودہ پروازوں کی معلومات
پی آئی اے پہلے ہی اسلام آباد سے پیرس کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے۔ اس پرواز کے آغاز سے ہفتہ وار تین براہ راست پروازیں پی آئی اے کے آپریشن کا حصہ بن جائیں گی۔
مستقبل کے منصوبے
قومی ایئر لائن اپنے عوام کی ضروریات اور سہولت کے لیے بہت جلد یورپ کے دوسرے شہروں کے لیے بھی پروازوں کا آغاز کرے گی۔