خضدار واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا، ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، نائب وزیراعظم

اسحاق ڈار کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت پراکسی سے باز نہیں آرہا، خضدار کے واقعہ پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے دن گنے جا چکے ہیں اور ملک دشمنوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، پاکستان کا دہشت گردی کے حوالے سے موقف بہت واضح ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپنے اختیار کردہ روئیے کے باعث ندامت وپشیمانی محسوس کرنے کے بجائے یہ عزم و ارادہ کریں کہ آپ وہ غلطی دوبارہ نہیں کریں گے جو آپ کر چکے
پریس کانفرنس کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 23 اپریل سے 10 مئی تک 60 ممالک کے ساتھ رابطے میں رہے۔ انہوں نے ہمسایہ ملک کا بیانیہ بننے نہیں دیا اور بھارت کا جھوٹ دنیا کو دکھایا۔ بھارت نے ایف 16 طیارے گرانے کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے اندازے غلط، پاکستان کو واضح برتری ملی: جنوبی ایشیا کی تاریخی تبدیلی رپورٹ کا اجرا
چین کی حمایت اور اجلاس
چین میں اجلاس کے دوران دہشت گردی پر بھی بات کی گئی۔ فیصلہ ہوا کہ تینوں ممالک مل کر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوشش کریں گے۔ چین کے ساتھ سی پیک ٹو پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس پر چین کی طرف سے مثبت جواب ملا۔ چین نے پاکستان کا ساتھ ہر صورتحال میں دینے کا اعادہ کیا۔
افغانستان کا کردار
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔ پڑوسی ملک کے ساتھ معاملات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ 20178ء میں پاکستان میں دہشت گردی ختم ہو چکی تھی، تاہم ہمارے اندرونی معاملات کی وجہ سے دہشت گردی واپس آگئی۔