چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی

چین کی جانب سے خضدار بم دھماکے کی مذمت
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے خضدار میں سکول بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چینی دفتر خارجہ کا بیان
خضدار بم دھماکے پر ترجمان چینی دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں سکول بس پر حملے کا نوٹس لیا گیا ہے۔ ہم متاثرین کے لیے گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں سے دلی ہمدردی ہے۔
چین کی دہشت گردی کے خلاف حمایت
چینی ترجمان نے بیان دیا کہ بیجنگ ہر قسم کی دہشت گردی کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔