صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کر دی۔

صدر ٹرمپ کا پاکستان کی تعریف
لاہور (خصوصی رپورٹ) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کی امن پسندانہ پالیسیوں اور قیادت کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: خضدار میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
صدر ٹرمپ کی گفتگو
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ "پاکستان کے لوگ اور قیادت اعلی معیار کے حامل ہیں، ہم نے پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کرائی۔ پاکستان اور بھارت سے تجارتی معاہدے کریں گے"۔
یہ بھی پڑھیں: کریک ڈاون میں تیزی، ایک دن میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد تارکین وطن کو افغانستان بھیج دیا گیا
ماہرین کا تجزیہ
ماہرین نے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایک بار پھر پاکستان کی تعریف پر کہا ہے کہ "بھارت نے اپنی واضح شکست دیکھ کر جنگ بندی کی اپیل کی، پھر ہٹ دھرمی سے صدر ٹرمپ کو نشانہ بنایا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں امریکی ثالثی کا اہم کردار تھا، جسے بھارت جھٹلاتا رہا۔ بھارت کے جھوٹے بیانیے کو صدر ٹرمپ نے کھلے الفاظ میں رد کرتے ہوئے سچائی دنیا کے سامنے رکھ دی ہے"۔